خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں: محسن نقوی

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن کے لئے قابل قدر اقدامات کئے، دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں