جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگی آگ سے مزید تباہی، ہلاکتیں 26 ہوگئیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیئول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا میں جنگلات میں لگی آگ نے مزید تباہی مچا دی،آگ لگنے کے باعث ہلاکتیں 26 ہوگئیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

آگ نے 60 ہزار ایکڑ رقبہ جلا کر خاکستر کر دیا، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، خوفناک آگ جنوبی کوریا میں سب سے بڑی قدرتی آفت بن چکی، آگ پر قابو پانے کیلئے 9 ہزار فائر فائٹرز اور 120 ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔

آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی رہی، سارا نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا، کئی علاقوں کو شہریوں سے خالی کرا لیا گیا، آگ کے شعلے ہوا سے باتیں کرتے نظر آئے۔

جنوبی کورین حکام کے مطابق جنوبی کوریا کا ہزار سال پرانا گاؤنسا مندربھی جل کر تباہ ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں