لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کیلئے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے شرکت کی۔

تقریب میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ موجود تھے، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس عبہر گل خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے افتتاحی تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور سیشن جج ہیومن ریسورس سمیت متعدد جوڈیشل افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

ہیلتھ انشورنس سہولت ای ایف یو انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، کمپنی کے نمائندہ نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسران کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں