جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ پہنچ گئی، ڈی ایس ریلوے نے مسافروں کا استقبال کیا

کوئٹہ :(دنیا نیوز) پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔
ڈی ایس ریلوے عمران حیات نے مسافروں کا کوئٹہ پہنچے پر استقبال کیا،ٹرین کا مقررہ وقت ساڑھے 5بجے تھا، جعفرایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے رات آٹھ بجے کوئٹہ پہنچی، ٹرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے اندر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی اور فورسز نے بولان کے پہاڑی علاقوں میں بھی سکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے ۔
علاوہ ازیں ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن پر بھی سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔