ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ او ز اور چوکی انچارج تبدیل کر دیئے

لاہور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج تبدیل کر دیئے۔
پولیس لائنز سے سب انسپکٹر فراز علی ایس ایچ او لوہاری گیٹ تعینات جبکہ ایس ایچ او لوہاری گیٹ سب انسپکٹر عمران مصور کو جنرل ڈیوٹی تھانہ ریس کورس رپورٹ کا حکم دے دیا گیا۔
انسپکٹر شہزاد رضا ایس ایچ او لوئرمال، اسلام پورہ سے سب انسپکٹر شفقت سرور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کو ماڈل ٹاؤن سے ایس ایچ او ریس کورس تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر ذوالقرنین ریس کورس سے ایس ایچ او چوہنگ، انسپکٹر ناصر حمید چوہنگ سے ایس ایچ او کاہنہ، انچارج چوکی پھلروان نعمان زاہد کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر سعید احمد انچارج چوکی پھلروان، تھانہ مزنگ سے سب انسپکٹر محسن شہزاد کو ایس ایچ او جوہرٹاؤن تعینات کر دیا گیا اور ایس ایچ او جوہر ٹاؤن سب انسپکٹر محمد بلال کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تھانہ نصیر آباد سے سب انسپکٹر نجف علی انچارج چوکی ایل بلاک نواب ٹاؤن تعینات، انچارج چوکی ایل بلاک سب انسپکٹر اویس علی انچارج چوکی جیا بگا تعینات ہو گئے جبکہ انچارج چوکی جیا بگا سب انسپکٹر آمش علی کو انچارج چوکی راجہ مارکیٹ تعینات کر دیا گیا۔
انچارج چوکی راجہ مارکیٹ سب انسپکٹر محمد یاسین کوجنرل ڈیوٹی تھانہ ریس کورس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔