امریکی صدر نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضہ ناگزیر قرار دے دیا

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر قبضہ ناگزیر قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو عالمی امن کیلئے گرین لینڈ پر قبضہ کرنا ہو گا، ہم اس معاملے کو ڈنمارک یا کسی اور ملک پر نہیں چھوڑ سکتے، جدید اسلحے کی دوڑ کے باعث گرین لینڈ پر قبضہ اور بھی ضروری ہو گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کے پانیوں پر نظر دوڑائیں تو روس سمیت کئی ممالک کے جہازوں کی بھر مار دکھائی دیتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں