احمد آباد طیارہ حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، ایک بلیک باکس مل گیا، دوسرے کی تلاش جاری

احمد آباد: (دنیا نیوز) احمدآباد میں طیارہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیادوسرے کی تلاش جاری ہے۔

حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی، احمد آباد ایئر پورٹ پر پروازیں بحال کر دی گئیں، بھارتی وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے فلائٹ سیفٹی کے ضوابط کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حادثہ ایسا تھا کسی کو بچانے کا موقع ہی نہیں ملا، ہلاک افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکھرن نے حادثے کو المناک سانحہ قرار دیا،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کے شیئرز میں شدید گراوٹ، پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں بوئنگ کے شیئرز 7.8 فیصد کم ہو کر 197.3 ڈالر پر آ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں