حملوں میں ایرانی چیف آف سٹاف، کئی جوہری سائنسدان ہلاک ہوگئے: اسرائیل کا دعویٰ

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایران پر کئے گئے فضائی حملوں میں ایرانی چیف آف سٹاف اور کئی جوہری سائنسدانوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ممکنہ طور پر پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری ہلاک ہوگئے ہیں،اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں ایران کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر تہرانچی اور ڈاکٹر فرید ون عباسی کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں آزاد یونیورسٹی کے سربراہ محمد مہدی کو بھی نشانہ بنایا گیا، دوسری جانب القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی کو بھی قتل کئے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کئے، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔

تاہم ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری اور کئی سینئر جوہری سائنسدان پر حملے اور ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں