ایران کا جوابی وار: اسرائیل پرسیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے، تل ابیب، یروشلم گونج اٹھے

تہران:(دنیا نیوز) ایران نے اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں، حملے کے بعد تل ابیب میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا حملوں کے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے آپریشن کا نام ’’وعدہ صادق3‘‘ رکھا لیا، ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کے پانچ مقامات پر تباہی مچا دی، جبکہ ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم دو اسرائیلی طیارے بھی مار گرائے اور صہیونی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

اسرائیل نے حملوں کے متعلق بتایا کہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے  جب کہ اسرائیل کے بعد اردن میں بھی سائرن بجنے لگے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں