ایران اسرائیل جنگ ختم کرانے کے لئے چینی صدر کی 4 اہم تجاویز پیش

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اور روس کے صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زوردیا۔
چین اور روس کے صدور نے ایران اور اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، دونوں صدور نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چینی صدر نے4تجاویز دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے
چینی صدر کی 4 تجاویز
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر کی تجاویز میں کہا گیا ہے فوری جنگ بندی کو فروغ دیا جائے اور کشیدگی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، شہریوں کا تحفظ ترجیحی طور پر یقینی بنایا جائے، مذاکرات اور مکالمے کا آغاز ہی آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی امن کے فروغ کی کوششیں ناگزیر ہیں، روس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بد ترین تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
یاد رہے اسرائیل نے ایران پر سات روز پہلے حملہ کیا تھا، اس کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے پر مسلسل بمباری اور میزائل حملوں کا تبادلہ جاری ہے، روس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ میں نہ کودے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اسرائیل کے ساتھ زبردست تعاون جاری ہے: نیتن یاہو
روسی صدر پیوٹن اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ معاملات کو بات چیت سے طے کیا جائے۔
صدر پیوٹن نے اس سلسلے میں ثالثی کرانے کی بھی پیش کش کی ہے تاہم ابھی تک کسی فریق نے بھی یہ پیش کش قبول کرنے کا عندیہ نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران حق اور سچ پر کھڑا ہے، اللہ بڑی فتح سے نوازے گا:سپریم لیڈ کا پیغام
پیوٹن نے اپنی پیش کش پر مبنی تجویز صدر شی کے ساتھ بات چیت کے دوران بھی دہرائی، چین کے صدر نے اس پیش کش کی حمایت کی، دونوں اتحادیوں نے باہم قریبی رابطے اور مشاورت میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔