وزیرآباد: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیرآباد میں ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ دانش، 20 سالہ کومل، 4 سالہ عبدالوہاب اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار فیملی گوجرانوالہ سے گجرات جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں