قطر کے ملٹری اتاشی کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قطر کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل عبدالہادی محمد ارحیب الحاجری کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور قطر کے درمیان دفاع اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ قطر خطے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی تعاون کو فوجی مشقوں اور تربیت کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی عسکری ادارے قطری افواج کو تربیتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران قطری ملٹری اتاشی نے دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار پر اطمینان کا اظہار کیا۔