پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ پی پی پی پی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں 25 دسمبر تک طلب کی ہیں۔

سید نیئر حسین بخاری نے خواہش مند امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ کے لئے اپنی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل کے نام دیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار اپنی درخواست پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے نام 20 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ، پے آرڈر کے ہمراہ زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں