پٹرول پمپس مالکان ہوجائیں ہوشیار!اوگرا کی چیکنگ ٹیمیں متحرک

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اوگرا نے ملک بھر میں پٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دیں۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی جانچ کی گئی، اس موقع پر پٹرولیم مصنوعات کے دستیاب سٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اُنہوں نے ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہ کی جائے جب کہ  قواعد کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، اُن کا کہنا تھا کہ مختلف پٹرول پمپس پر سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کی جانچ کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

دوسری جانب اوگرا نے پٹرول پمپس کو قوانین، حفاظتی معیار اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے باقاعدہ معائنے اور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں