کراچی ، حادثات، واقعات اور جرائم میں سالانہ اضافہ: اعداد وشمار جاری
کراچی:(دنیا نیوز) شہرِ قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات اور جرائم میں اضافہ ہوا،ریسکیونے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ریسکیو کے مطابق رواں برس 830 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے،ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد میں 650مرد،85خواتین 73بچے اور 22 بچیاں شامل ہی، ٹریفک حادثات میں 11ہزار 837 شہری زخمی ہوئے۔
رواں سال اب تک 89شہری ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہوچکے ہیں، رواں سال 14 ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک اور 35زخمی ہوئے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں رواں برس 407افرادجاں بحق ہوئے۔
اِسی طرح فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 352مرد،33خواتین،14بچے اور8بچیاں شامل ہیں، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 1632 افراد زخمی ہوئے، رواں سال مختلف علاقوں سے 21افرادکی تشدد زدہ لاشیں ملیں، چھریوں کے وار سے43افراد قتل کیے گئے۔
دوسری جانب گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں رواں برس 11 افراد جاں بحق ہوئے ، چھت سے گرکر73،چھت گرنے سے19، ٹرین کی ٹکرسے51 اور پانی میں ڈوب 83 افراد جان سے گئے،جھلس کر 21 افراد جاں بحق اور 128شہری زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 131،گٹر اور کھلے نالوں میں میں گرکر 25 افرادکی موت ہوئی، رواں برس خودکشی کے واقعات میں 119افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ، شہر کے مختلف مقامات سے 33 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں بھی ملیں۔