اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف، ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 9 ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

اے این ایف نے 7 کارروائیوں کے دوران 9 ملزم گرفتار کر لیے، کارروائیوں میں 2 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 202.71 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

اللہ آباد ڈسٹرکٹ قصور میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے 150 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ملزموں کو گرفتار کیا، بلال چورنگی کراچی میں رکشہ سے مجموعی طور پر 42 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جی ٹی روڈ ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں ہوٹل کے قریب گاڑی سے 4.5 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اسلام نگر لاہور کینٹ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 200 گرام ویڈ، ناظم آباد کراچی میں کارگو آفس میں گھڑی کے ڈبے سے 15 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں