غیر ملکی شہری کو منشیات کیس میں 7 سال قید کی سزا
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کی عدالت کا فیصلہ، غیر ملکی شہری کو منشیات کیس میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انگولا کے رہائشی ڈومنگوز ٹاٹا کو منشیات کے مقدمہ میں سزا سنائی گئی، غیر ملکی ملزم کو 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
ایڈیشنل سیشن جج ملتان ممتاز احمد نے منشیات کیس میں فیصلہ سنایا، ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسقط سے آنے والے مسافر کے پیٹ میں کوکین سے بھرے 48 کیپسول برآمد کیے تھے، کیپسولز کا کل وزن 624 گرام تھا۔