بہاولنگر: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 3 شدید زخمی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے چک 47 فتح کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم ہوگیا۔

حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق نوجوان کی محمد سلیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے، زخمیوں میں بابر علی، محمد احمد و دیگر شامل ہیں۔

امدادی ٹیمیوں نے جاں بحق ہونے والے محمد سلیم کی لاش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں