آسٹریلیا بونڈائی بیچ فائرنگ کیس میں نئے انکشافات

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا بونڈائی بیچ فائرنگ کیس میں نئے انکشافات ہوئے ہیں۔

پولیس نے عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کروا دی، پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے آغاز پر 4 دستی بم بھی پھینکے جو پھٹ نہ سکے، ملزم ساجد اور نوید اکرم کمبلوں میں لپٹا بھاری اسلحہ کرائے کے گھر سے لے کر نکلے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے دو روز قبل ملزمان نے ساحلی پارک کی ریکی بھی کی تھی، گرفتاری کے وقت ملزمان کی گاڑی سے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور شدت پسند تنظیم کا جھنڈا بھی برآمد ہوا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان کے پاس پائپ بم اور ٹینس بال بم جیسے خطرناک ہتھیار بھی موجود تھے، واضح رہے کہ سڈنی بیچ حملے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں