کراچی: سیاسی ریلی میں کارکنان کی فائرنگ معصوم بچے کی جان لے گئی
کراچی: (دنیا نیوز) گلبرگ موسیٰ کالونی مچھلی مارکیٹ کے قریب سیاسی ریلی میں ہونے والی فائرنگ سے چھت پر کھڑا بچہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
مقتول بچے کے چچا نے بتایا کہ موسیٰ کالونی میں سیاسی جماعت کی ریلی نکل رہی تھی، بچہ سیکنڈ فلور پر گھر کی گرل میں کھڑا ریلی دیکھ رہا تھا، ریلی کے شرکا ایک پستول سے باری باری فائرنگ کر رہے تھے، جس کو فائرنگ کرتے ہم نے دیکھا اس کو پکڑ لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروایا دیا ہے، گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں، پولیس نے فائرنگ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔