ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کی کرسمس تقریب میں شرکت، فوجیوں سے ملاقات، خراج تحسین پیش

فوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں کرسمس تقریب میں شرکت کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، صدرٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ آپ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، فرائض کیلئے اپنے پیاروں سے الگ ہونا آسان نہیں۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے ہر اس کام میں میرا ساتھ دیا جو میں کرنا چاہتا تھا، امریکا کو محفوظ بنانے پر تمام امریکی اپنی افواج کے شکرگزار ہیں، بطور کمانڈر ان چیف آپ کی شاندار حمایت پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

صدر ٹرمپ نے فون پر بھی امریکی فوجیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں