ہینڈراس میں 30 نومبر کے متنازع انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا
تیگوسیگالپا: (دنیا نیوز) ہینڈراس میں 30 نومبر کو ہونے والے تاریخ کے متنازع ترین انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ نیشنل پارٹی کے امیدوار ناصری اسفورا فاتح قرار پائے ہیں، ناصری اسفورا نے الیکشن میں مجموعی طور پر 40.3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ناصری اسفورا کے مقابلے میں لیبرل پارٹی کے سلویڈور نسرالہ 39.5 فیصد ووٹ حاصل کر سکے، الیکشن نتائج کے بعد فاتح امیدوار ناصری اسفورا نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ میں حکومت کرنے کیلئے تیار ہوں، آپ کو مایوس نہیں ہونے دوں گا۔