صدر مملکت کی نوڈیرو کے گاؤں برڑا پتن آمد، حالیہ سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لیا
نوڈیرو: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو کے گاؤں برڑا پتن آمد، حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
صدر زرداری نے کسانوں اور گاؤں کے معززین سے ملاقات کی، کاشتکاروں نے سیلاب سے متاثرہ زرعی زمینوں سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، صدر زرداری نے متاثرہ کسانوں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
صدر مملکت نے نوڈیرو میں شوگر مل کا بھی دورہ کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہمراہ تھے، آصف زرداری کو کرشنگ سیزن پر بریفنگ دی گئی، صدر مملکت نے کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔