صدر اور وزیراعظم کی 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شہید میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا، اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
آصف زرداری نے کہا میجر عدیل زمان کی جرأت اور وطن کیلئے عظیم قربانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے کہا ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی میجر عدیل زمان شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر عدیل جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے، قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کے قرض کو کبھی نہیں اتار سکتی۔