ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، دو نوجوان جاں بحق
میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) داد لغاری لنک روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
حادثے میں 15 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق، ایک نوجوان زخمی ہو گیا، زخمی کو رحیم یار خان ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے لی، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔