شام: حلب میں پولیس پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

شام: (دنیا نیوز) شام کے سب بڑے اور گنجان آباد شہر حلب میں پولیس پر خودکش حملہ ہوا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق خودکش بمبار نے حلب کے علاقے باب الفرج میں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں