سندھ میں سردی کے باعث سکولوں کے اوقات میں تبدیلی

کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں سردی کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیل کر دی گئی۔

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 2 ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔

سکول بند ہونے کا ٹائم ٹیبل پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہے گا، فیصلے کا اطلاق 26 جنوری تک رہے گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں