پاکستان کرکٹ بورڈ کا ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں 2 فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کی آکشن کا فیصلہ کیا گیا، ملتان سلطانز کے آکشن کے لئے پی سی بی جلد اشتہار دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیا جائے گا، سلطانز کے آکشن کیلئے بھی تمام بڈرز حصہ لے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق 2 فرنچائزز کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار کے تحت ہی ملتان سلطانز کی آکشن کا امکان ہے، پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز بھی نئے آنر کے ساتھ ان ایکشن ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے ملتان سلطانز کو سیزن 11 کے لئے خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں