سعودی عرب میں کریک ڈاؤن، مزید 18 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران مزید 18ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 18 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودیہ کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار 442 افراد کو حراست میں لیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر داخل ہونے کے الزام میں 1 ہزار 762 تارکین کو گرفتار کیا گیا جن میں 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں