کچے میں ڈرون سے گولہ باری، 98 مزید ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
روجھان: (دنیا نیوز) کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈورن سے گولہ باری جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے 98 مزید ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کیا۔
1 کروڑہیڈ منی والا والا بدنام ڈاکو سبز علی عمرانی بھی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہے، اب تک ایک کروڑ سر کی قیمت والے 7 ڈاکو سرنڈر ہو چکے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق گرفتار ڈاکو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، 11 روز میں سرنڈر ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد اب تک 309 ہو گئی۔
گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، ڈاکوؤں کے 33 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔