ایرانی کرنسی کی قدرمیں ریکارڈ کمی
تہران: (دنیا نیوز) خبر ایجنسی کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ریال ایک ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ کا ہو گیا، ایران میں ایک ڈالر کے 15 لاکھ ایرانی ریال ملیں گے۔
ایرانی معیشت کو مسلسل امریکی اور یورپی پابندیوں کا سامنا ہے، ایران میں کرنسی کی قدرمیں کمی سے مہنگائی کیخلاف چند روز قبل مظاہرے بھی ہوئے تھے۔