باچا خان ایئرپورٹ سے سرکاری حج سکیم کیلئے پروازیں شروع کرنے کی قرارداد منظور

پشاور: (دنیا نیوز) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری حج سکیم کے لئے پروازیں شروع کرنے کی حق میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام آفریدی نے پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ سرکاری کوٹہ کے حجاج کرام باچا خان ایئرپورٹ کی جگہ دیگر ایئرپورٹ سے جج کے لئے جاتے ہیں۔

قرار داد میں کہا گیا کہ باچا خان ایئرپورٹ پشاور سے بھی سرکاری سکیم سے مستفید حجاج کرام کے لئے پروازیں شروع کی جائیں۔

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے رائے شماری کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں