رحمتوں، برکتوں، مغفرت کی مقدس رات، ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) رحمتوں، برکتوں، مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت والی مقدس رات، ملک بھر میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
مساجد میں چراغاں، محافل اور شب بیداری کا خصوصی اہتمام کیا گیا، تلاوت کلام پاک اور نوافل کی ادائیگی کی گئی، صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا شب برات ہمیں امید، اصلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتی ہے، معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیں۔
وزیراعظم نے کہا قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ اس مبارک شب انفرادی تزکیہ کے ساتھ بحیثیت قوم بھی اپنے فرائض کا تزکیہ کریں، ملکی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے تعمیری کردار ادا کریں۔