امریکی وزیر خارجہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے دوران معدنیات کی دریافت، مائننگ اور پروسینگ سے متعلق دو طرفہ تعاون پر بات کی گئی۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بھارت پر عائد ٹیرف 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹیرف میں کمی کا مقصد بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے روکنا اور تجارتی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں