امریکا نے سعودیہ کو F-15 لڑاکا طیاروں کے آلات فروخت کرنیکی منظوری دیدی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودیہ کو ایف 15 طیاروں کےآلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ سعودیہ کو جن ایف 15 لڑاکا طیاروں کے پرزے فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے اس کی کل مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔

پینٹاگون کے مطابق معاہدے کے تحت سعودیہ میں محدود تعداد میں امریکی شہری کنٹریکٹرز یا فوجی عملہ بھی طویل مدتی بنیادوں پر تعینات کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی تھی جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں