سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 88 ہزار 312 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 931 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 31 ارب 83 کروڑ 63 لاکھ 75 ہزار 62 روپے مالیت کے 76 کروڑ 75 لاکھ 6 ہزار 930 شیئرز کا لین دین ہوا۔