سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جسٹس آغا فیصل جوڈیشل کمیشن کے جج نامزد
کراچی :(دنیا نیوز) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کردیا ، جسٹس آغا فیصل پر مشتمل سنگل ممبر کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا۔
جوڈیشل کمیشن کی مدت کا تعین سندھ حکومت نوٹیفائی کرے گی۔
واضح رہے تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں 79 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ اب تک 68 جاں بحق افراد کی میتیں اور باقیات ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں۔