ڈسکہ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق
ڈسکہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ گلوٹیاں موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں اور بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔