صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کمی سے 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے پر آ گئی۔
24 قیراط فی تولہ چاندی 501 روپے گھٹ کر 8 ہزار 324 روپے کی ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 86 ڈالر گر کر 4 ہزار 972 ڈالر کی سطح پر آگیا۔