بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے
تل ابیب: (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر نریندر مودی کا استقبال اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے کیا۔
دورہ بھارت کے دوران مودی کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات ہوگی جس میں بھارت اسرائیل اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت شروع ہو چکی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 3 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔