مریدکے: جائیداد کا تنازع، سوتیلے بھائی نے روزہ دارحاملہ بہن قتل کر دی
مریدکے: (ویب ڈیسک) مریدکے میں جائیداد کے تنازع پر سوتیبلے بھائی نے حاملہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق حسن پارک پرانا نارنگ روڈ کے علاقے کی مقتولہ کے شوہر قاسم نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی کو مکان کے تنازع پر سوتیلے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے گلا دبا کر قتل کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی جس کے باعث یہ دوہرے قتل کی واردات ہے، خاندان کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد مقتولہ کے طلائی کانٹے اور تقریباً اڑھائی لاکھ روپے نقدی بھی لے گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔