کراچی: ٹرالر اور سوزوکی گاڑی میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی
کراچی: (دنیا نیوز) ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب سوزوکی گاڑی اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔
حادثے میں سوزوکی ڈرائیور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔
زخمی ہونے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے لیا اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔