ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ایران پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، ایران نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کا وعدہ کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، ہزاروں سال میں پہلی بار ایران کو خطے کے ممالک کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی عبوری قیادت نے پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کی منظوری دے دی ہے، بشرطیکہ ایران پر حملہ ان کی سرزمین سے نہ ہو۔

تاہم اس کے فوراً بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران پر حملے جاری رہے تو تمام امریکی اور اسرائیلی فوجی اڈے اور مفادات ان کے ”بنیادی نشانے“ ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں آج مزید حملوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے برے سلوک کی وجہ سے اب ایسے علاقوں اور لوگوں کے گروہوں کو مکمل تباہی اور یقینی موت کے لیے نشانہ بنانا زیر غور ہے جنہیں اس لمحے تک نشانہ بنانے کا نہیں سوچا گیا تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں