صدر مملکت نے اہم ترمیمی بلز، تقرری، سول اعزازات، سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد قانون سازی کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ تقرری، سول اعزازات کی منظوری اور سزاؤں میں خصوصی کمی بھی شامل ہے۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق منظور کئے گئے قانون سازی کے اقدامات میں پاکستان شہریت (ترمیمی) بل2026 ، اخباری ملازمین (شرائطِ ملازمت) (ترمیمی) بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026 ، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 ، پاکستان نام و علامات (روک تھام و غیر مجاز استعمال) (ترمیمی) بل2026 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل2026 ، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

صدرِ مملکت نے بلوچستان کے کوٹہ کے تحت اعزاز اسلم ڈار کی بطور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) تقرری کی بھی منظوری دے دی، پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

صدرِ مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان 2026 کے موقع پر سزاؤں میں خصوصی کمی کی بھی منظوری دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں