کراچی کے ریلوے ٹریک پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بھارتی نیٹ ورک پکڑا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے شہرِقائد کے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق ریلوے ٹریک اڑانے والے نیٹ ورک کے 5 ارکان کو پکڑ لیا ہے، ملزمان ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کو بھارتی خفیہ ایجنسی را مالی معاونت فراہم کر رہی ہے، گرفتار دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ سہولت کاری فراہم کرنے والوں کے نام ہمارے پاس آچکے ہیں جب کہ دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس ہمسایہ ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔