امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر، جنگ فوجی طور پر جیت لی: ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا ںیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے، ایران جنگ فوجی طور پر جیت لی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے بعد ان کیلئے خطرہ بھی بہت کم رہ گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو ارکان تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی شکایت کر رہے ہیں لیکن آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتے، جو سادہ فوجی اقدام ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہی ہے، ان کیلئے یہ کام بہت آسان ہے اور خطرہ بھی نہایت کم ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فوج نہ بھیج کر غلطی کی، تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود نیٹو ممالک تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ممالک ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے، ہم نیٹو کا بزدلانہ رویہ یادر کھیں گے۔