قطر کا امریکا ایران مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے بھی امریکا ایران مذاکرات کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان قطر وزارت خارجہ ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو جنگ ختم کرے، جنگ کو صرف سفارتی طریقوں سے ختم کیا جانا چاہئے، جتنا جلد فریقین مذاکرات کی میز پر آئیں اتنا بہتر ہے۔

ماجد الانصاری کا مزید کہنا ہے کہ جنگ کا کوئی بھی حل قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر نکالا جائے، اس وقت ہمارا فوکس ملکی خودمختاری کے دفاع پر ہے، خلیجی ممالک کو خطے میں مشترکہ سکیورٹی نظام کا دوبارہ جائزہ لینا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں