ایران نے توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان نظرانداز کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان نظرانداز کر دیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اصفہان میں محکمہ گیس کی انتظامی عمارت اور گیس پریشر ریگولیشن سٹیشن کو نشانہ بنایا، جنوب مغربی ایران میں خرم شہر پاور پلانٹ کی گیس پائپ لائن پر بھی حملہ کیا گیا۔
امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں سیکڑوں افر اد شہید ہوچکے، خمین میں متعدد اہداف پر بمباری کی گئی، بوشہر کے نیول ایئربیس پر بھی حملہ کیا گیا، تہران، قم، شیراز ،تبریز، سمیت متعدد شہروں میں بمباری کی گئی۔
خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایران نے دو کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا، جنگ کے آغاز سے ابتک 215 شہروں کو نشانہ بنایا گیا، 83 ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، دو سو اکیاسی طبی مراکز بھی شامل ہیں۔
ہلال احمر کے سترہ مراکز اور 94 ایمبولینسز بھی تباہ ہوگئیں، امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 208 بچے شہید ہو چکے، 168 بچے میناب سکول پر امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے، ایران میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی۔