فرانس کی اسرائیل سے لبنان میں زمینی کارروائی نہ کرنے کی اپیل

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے اسرائیل سے لبنان میں زمینی کارروائی نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی کے سنگین نتائج آ سکتے ہیں، ایسی کوئی کارروائی ہوئی تو صورتحال مزید بگڑ جائے گی۔

واضح رہے کہ لبنان نے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، تہران سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا، حزب اللہ کی ایرانی سفیر کی بے دخلی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت ایرانی سفیر کی بے دخلی کا فیصلہ فوری واپس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سفیر کی بے دخلی کے فیصلے کے سنگین اثرات ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں