حزب اللہ کے 7 اسرائیلی ٹینکوں، وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پر راکٹوں سے حملے

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں سات اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے اور تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پر راکٹ حملے کا دعوی کردیا۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، جنوبی لبنان میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے، لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد ایک ہزار ایک سو سولہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تیس لاکھ ایرانی اور دس لاکھ لبنانی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں